برفانی براعظم انٹارٹکا کے سفید خطے میں 15 سائنسی منصوبوں کو سر انجام دینے والی 23 رکنی ترک سائنس دانوں کی ٹیم نے اپنے ریسرچ کام کو30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے جس سے چوتھا قومی ترک انٹارٹیکا سائنسی سفر اپنے انجام کو پہنچا ہے۔ترکی کے ایوانِ صدر کے ماتحت وزارتِ صنعت و تجارت کی زیر ِ نگرانی اور ترکی سائنسی و تحقیقاتی ادارے کے مارمرا ریسرچ سنٹر کے زیرِ اہتمام روانہ کردہ سائنسدانوں کی ٹیم وطن واپس لوٹ آئی ہے۔سائنسی ٹیم کے لیڈر پروفیسر ڈاکٹر ایرسان بشار کا کہنا ہے کہ ہارس شو جزیرہ میں قائم کردہ کیمپ میں تقریباً ایک ماہ تک کامیاب سائنسی سرگرمیاں سر انجام دی گئی ہیں۔