ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کسکی کلاںمیں باﺅلے کتے کے کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والی خاتون سمیت دو افراد ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کسکی کلاں میں چند روز قبل باﺅلے کتے نے ایک خاتون اور ملک ایوب نامی شخص کو کاٹ کر شدید زخمی کیا تھا۔ دونوں زخمیوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ اس حوالہ سے علاقہ مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کو نشاندہی کی تاہم باﺅلے کتوں کو مارنے کےلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس سے دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ کسکی کلاں میں فوری طور پر کتے مار ٹیمیں روانہ کر کے انسانی زندگیاں بچائی جائیں۔