جنوبی تائیوان کے شہر کاہسانگ کے ایک سکول طلباءنے کورونا وائرس سے لڑنے اور وبائی امراض سے بچنے کے لئے لیگو سے بنایا ہوا ایک خودکار جراثیم کش اسپرے والا ڈسپنسر تیار کر لیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکول میں چھ سے بارہ سال تک کے بچے موجود ہیں جو ہر وقفے کے دوران اس خود ساختہ الکحل جراثیم کش ڈسپنسرکو استعمال کرتے ہیں۔ سکول انتظامیہ کے مطابق ڈسپنسر میں ایک الٹراسونک سینسر موجود ہے جب ہاتھوں کو اس کے سامنے رکھا جاتا ہے تو خود بخود اس خود ساختہ الکحل جراثیم کش ڈسپنسر کی موٹر چلنا شروع ہو جاتی ہے اور ہاتھوں پر سپرے ہوتی ہے جس سے ہاتھوں پر سے جراثیم مکمل طور پرختم ہو جاتے ہیں۔ الٹراسونک سینسر کی بدولت ڈسپنسرجراثیم ختم ہونے پرایک آواز بھی بلند کرتا ہے۔
تائیوانی طلباءنے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے خود ساختہ لیگو ڈس انفیکٹینٹ ڈسپنسرتیار کر لیا
Mar 10, 2020 | 13:06