شہزادہ فلپ اور ملکہ الزبتھ دوئم کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کے خلاف جنسی جرم کے خلاف تحقیقات میں ایف بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی پراسیکیوٹر نیویارک کے اٹارنی جنرل جیوفرے برمین نے کہا کہ شہزادہ اینڈریو نے تحقیقات میں تعاون کرنے کی بجائے اس سے مکمل طور پر انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید تفصیلات پیش کیے بغیر تحقیقات میں آگے بڑھنے کے لیے دیگر طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ شہزادہ اینڈریو نے گزشتہ سال کے آخر میں برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جیفری ایپسٹن کے ساتھ اپنی دوستی کا دفاع کیا جس کے بعد تنقید ہونے پر شاہی خدمات سے دستبردار ہو گئے، دریں اثنا 59 سالہ شہزادہ اینڈریو نے 17 سالہ دوست ورجینیا گیوفر کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزامات کو مسترد کر دیا ورجینیا گیوفر نے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ انہیں ایسپٹین کے کئی دوستوں کے پاس اس وقت جنسی تعلقات کے لئے بھیجا گیا جب ان کی عمر 17 سال تھی ۔
شہزادہ اینڈریوکا امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین کے خلاف جنسی جرم کی تحقیقات میں تعاون سے انکار
Mar 10, 2020 | 13:23