امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے: ایڈمرل ظفر محمود عباسی
Mar 10, 2020 | 14:57