چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر پیر کو نوول کرونا وائرس کے 19مصدقہ مریضوں اور 17 ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تمام 17 ہلا کتیں صو بہ ہوبے میں ہوئی ہیں۔کمیشن نے بتایا کہ اسی دوران 36نئے مشتبہ مریضوں کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں۔سوموار کو ہی 1ہزار297 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیاگیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 317کمی کے بعد4ہزار794رہ گئی۔چینی مین لینڈ پر سوموار تک مصدقہ مریضوں کی تعداد 80ہزار754 تک پہنچ گئی جن میں سے 17ہزار721 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 59ہزار897مریضوں کو صحت یاب ہونے پر فارغ کر دیا گیا اور مرض کی وجہ سے 3ہزار136افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کمیشن نے کہاکہ 349افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا تاحال شبہ ہے۔کمیشن نے مزید کہاکہ 16ہزار982قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔ سوموار کو 4ہزار148 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔کمیشن کے مطابق سوموار کو ہی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 2 درآمدی مصدقہ مریض سامنے آئے جن میں سے ایک بیجنگ اور دوسرا صوبہ گوانگ ڈونگ میں ہے۔سوموار کے آخر تک 69 درآمدی مریضوں کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔پیر کے آخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں تین ہلاکت سمیت 115مصدقہ مریضوں، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 10مصدقہ مریضوں جبکہ تائیوان میں ایک ہلاکت سمیت 45مصدقہ مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ہانگ کانگ میں کل60مریض، مکاو¿ میں10 اور تائیوان میں 15مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
چینی مین لینڈ پر کرونا وائرس کے مزید19 مصدقہ مریض سامنے آگئے، مز ید 17ہلاک
Mar 10, 2020 | 15:36