حکومت تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کےلئے پرعزم ہے:وزیرتوانائی عمر ایوب

Mar 10, 2020 | 16:57

ویب ڈیسک

توانائی کے وزیر عمر ایوب  نے کہا ہے کہ حکومت ترکمانستان، افغانستان ،پاکستان، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہے۔

 وہ آج اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر Movlomov Atajan اور تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر Muhammetmyrat Amanov سے گفتگو کررہے تھے۔ پٹرولیم کے بارے میں معاون خصوصی ندیم بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ توانائی کے وزیر نے کہا کہ تاپی پائپ لائن منصوبہ تمام فریق ملکوں کےلئے توانائی کی درآمد کےلئے تنوع ، سماجی ڈھانچے کے پروگرام اور روزگار کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے تاپی پائپ لائن کے حوالے سے پیشرفت کو سراہا۔

مزیدخبریں