گٹکے پر پابندی،سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں سندھ ہائی کورٹ طلب

Mar 10, 2020 | 16:59

ویب ڈیسک

سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا اور مین پوری پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالتِ عالیہ نے آئی جی سندھ سے گٹکے کی روک تھام سے متعلق جامع رپورٹ طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے انہیں ہدیات کی کہ بتایا جائے کہ گٹکے کی تیاری اور فروخت کے خلاف کیا اقدامات کیے ہیں؟ کتنے مقدمات درج ہوئے اور ان مقدمات میں کیا پیش رفت ہوئی۔عدالت نے ا?ئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ سے اس حوالے سے 25 مارچ تک جامع جواب بھی طلب کر لیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ گٹکے اور مین پوری کے مضرات سے بچنے کے لیے کیا کوئی مہم چلائی ہے؟ لوگوں کو بتائیں تو سہی کہ گٹکا کھانا کتنا خطرناک ہے۔عدالتِ عالیہ نے سندھ حکومت کو گٹکے اور مین پوری سے متعلق اگاہی مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر  آگاہی مہم چلائی جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا مریضہ صنوبر کا علاج شروع کیا گیا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اس پر عدالت کو جواب دیا کہ مریضہ کا کل سے سرکاری خرچ پر علاج شروع کر دیا جائے گا، اس سلسلے میں چیئرمین زکوٰ? و عشر مالی معاونت کریں گے۔عدالتِ عالیہ نے کینسر کی شکار مریضہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزیدخبریں