وزیراعظم عمران خان نے گندم، چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں معاشی وسیاسی صورتحال سمیت11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے گندم، چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ارکان مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات پرخصوصی توجہ دیں۔اجلاس میں میٹابولزم کے شکار بچوں کی لائف سیونگ غذا کی فراہمی کے لیے ایس آر او کا عندیہ دے دیا، لائف سیونگ غذا کی فراہمی کے لیے امپورٹ پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے وعدہ کیا ہے بحران میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کیا جائےگا، رپورٹ تیار ہوگئی تو کابینہ ڈویژن نے اجلاس میں کیوں پیش نہیں کی؟ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو کھری کھری سنا دیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں توسیع کی منظوری دے دی، یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ میں 3 پرائیویٹ ممبرز شامل کیے جائیں گے۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کابینہ نے بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی سمری مؤخر کر دی۔ چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی اور پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے شعبے سے متعلق بریفنگ بھی موخر کر دی گئی۔