وزیراعظم فلاحی مملکت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک فلاحی مملکت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں جہاں اس کے وسائل معاشرے کے محروم طبقوں کی خوشحالی کیلئے استعمال ہوں گے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پچاس ہزار مستحق طلبا کو وظائف دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے نادار اور محروم طبقوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات عمران خان کی ان سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن