لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زیبا بیگم لاہور میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرعلاج تھیں اب انہیں اسلام آباد شفٹ کیا جا رہا ہے ۔ اداکار محمد علی کی اہلیہ زیبا بیگم دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔زیبا کو 4 نگار ایوارڈ اور الیاس رشیدی گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔
ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل
Mar 10, 2021