اسلام آباد , (نمائندہ خصوصی)مپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ہنڈائی نشاط موٹر کو بادی النظر میں اپنے نئے لانچ کئے گئے ماڈل ایس یو وی ہنڈائی ٹکسن کی دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی سی پی نے ہنڈائی کی جانب سے پرنٹ میڈیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلائی جانے والی مارکیٹنگ مہم کے بعد اس معاملے پر سو موٹو نوٹس لیا ہے۔ ہنڈائی ٹکسن کی مارکیٹنگ مہم میںہنڈائی نشاط موٹرز نے " ابتدائی تعارفی قیمت " کو بڑے فونٹ سائز میں واضح طور پر استعمال کیا ہے جب کہ ڈسکلیمر محدود مدت کے لئے " کو بہت چھوٹے فونٹ اور غیر واضح طور پر استعمال کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سی سی پی کو یہ بھی معلوم ہواہے کہ ہنڈائی نشاط نے ہنڈائی ٹکسن کی ابتدائی بکنگ 24گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے جاری رکھی ،جس کے بعد قیمت میں دو لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔