وہاڑی (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 46کیسز کی سماعت کی گئی 06کیسز کو ڈرگ کورٹ ملتان بھیجوایا گیا 18کیسز میں میڈیکل سٹورز کو سخت وارننگ دی گئی ایک میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا گیا چیئر مینڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹورز فارم 6اور فارم 7کے بغیر ادویات فروخت نہ کریں ۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال اور دیگر موجود تھے ۔