لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ منظور الاسلامیہ عید گاہ لاہور کینٹ میں حفظ قرآن کرنے والے 500 طلبہ کا امتحان لیا گیا۔مہتمم جامعہ منظور السلامیہ مولانا اللہ فاروق اور کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم نے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ناظم اعلی مولانا صاحبزادہ خلیل اللہ ابراہیم بھی موجود تھے۔مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ علماء منبر و محراب سے قرآن و سنت کی روشنی کو پھیلائیں۔آج زوال اور پستی قرآن مجید سے دوری کے سبب ہے۔علماء قرآن مجید کی تعلیمات کو پھیلائیں۔