کوٹ ادو(خبر نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دریائوں سے متعلق اگاہی کاعالمی دن 14مارچ کو منایا جائیگا، اس دن کے منانے کامقصد عوام میں زیر سمندر آبی حیات کی زندگیوں کو بچانے اور ماحولیات کا صاف رکھنے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے،عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جسکا مقصد عوام میں دریاوں کے پانی اور آبی حیات کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے آگاہی فراہم کی جائے گی۔