گگو منڈی(نامہ نگار)تحریک لبیک کی ریلی میں شریک ایک درجن سے زائد شرکاء کی جیبیں کٹ گئیں جیب کترے ہزاروں روپے نقدی اور 17موبائل فون لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین تحریک لبیک پاکستان مولانا سعد رضوی نے مغل پورہ چوک میں تحریک کے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر جیب کتروں کی چاندی ہو گئی اور اجتماع میں شریک طارق محمود نے مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان ناصر فاروق ،صفدر بھٹی ،ارشد بھٹی اور ان کے چار نا معلوم ساتھیوں نے اجتماع میں شریک طارق محمود ،وقاص ،کاشف ،منور حسین گجر ،عبداللہ وغیرہ ایک درجن سے زائد افراد کی جیبوں سے 61500روپے نقدی اور17موبائل فون نکال لیئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے