ملتان(سپیشل رپورٹر)گیارہواں امام ہونے کے مبینہ دعویدار نے زیر دفعہ 295 اے میں سات سال اور تحفظ امن عامہ کی دفعہ 16 کے تحت دو سال قید کی سزا کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بنچ میں اپیل دائر کی جو دفتر کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کردی گئی چونکہ ملزم کو سول جج نے سزا سنائی تھی اس کی اپیل سیشن کورٹ میں ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ 16 فروری کو سول جج خانیوال خواجہ محمد ذیشان نے سنٹرل جیل ملتان میں ملزم کی موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ صفائی کے وکلاء سید اطہر شاہ بخاری نے کہا تھا کہ ملزم کیخلاف ناکافی شہادتیں ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم محمد فرحان درجن بھر تصوف کی کتابوں کا مصنف ہے۔ اس کے مخالفین نے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے اسے اپنے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔
گیارہواں امام ہونے کے مبینہ دعویدار کی سزا کیخلاف عدالت عالیہ میں دائر اپیل اعتراض لگاکر واپس کردی گئی
Mar 10, 2021