جھگیوں میں آگ لگ گئی‘ سامان جل گیا

Mar 10, 2021

ملتان ( کرائم رپورٹر )  جھگیوں میں آتشزدگی سے ایک لاکھ روپے سے زاید مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیل کے مطابق بوعہ پور میں واقع جھگی نشین عطاء محمد کی جھگی میں غفلت کے باعث تیز ہوا کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دومزید جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لیلیا،جس سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا ،ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزیدخبریں