لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہاہے کہ دورِ حاضر میں جواء جدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ عادی قمار باز مختلف داؤ پیچ کے ذریعے شریف شہریوں کو لالچ کی طرف راغب کرتے ہیں۔ نئی نسل کو اس ناسور سے بچانے کیلئے سدباب بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری کے دوران325قمار باز گرفتارکر کے 65مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی8لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمدکی گئی۔گذشتہ روز 32 ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 1133پتنگیں،61چرخیاں،27پنی ڈوراور26گچھی ڈور برآمدکی گئیں۔
فروری : 325قمار باز گرفتار‘ 65مقدمات درج ‘8لاکھ روپے برآمد
Mar 10, 2021