افغانستان: بم دھماکہ، فضائی حملے، ضلعی پولیس سربراہ، 5طالبان ہلاک 

Mar 10, 2021

کابل+ غزنی (شِنہوا+ نیٹ نیوز) افغان صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب خودساختہ بم پھٹنے سے ضلع دیک یاک کا قائم مقام پولیس سربراہ ہلاک ہو گیا جبکہ پیر کے روزافغان لڑاکا طیاروں کی طالبان کے اجتماع پر بمباری میں5طالبان مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غزنی کے ضلع دہک یاک میںدھماکہ اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز مقامی فورسز کو سپلائی کیلئے جارہی تھیں اور گاڑی سڑک کنارے نصب ایک خود ساختہ بم سے ٹکرا گئی۔ ادھر صوبائی حکومت کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے گزشتہ روز تصدیق کر تے ہو ئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران لڑاکا طیاروں نے پیر کو رات دیر گئے ضلع زنہ خان کے علاقے دشتِ تل خاکزار میں طالبان جنگجوں کے ایک اجتماع پر حملہ کیا جس سے 5 جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جمعہ زادہ نے بتایا کہ فضائی حملوں میں کسی بھی سکیورٹی  اہلکار یا شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔طالبان نے تاحال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں