12اپریل کو ڈونر میٹنگ کا انعقاد  کیا جائیگا : عبدالعزیز بھٹہ 

 وہاڑی (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وہاڑی کی ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ ضلعی دفتر جماعت اسلامی میں منعقد کی گئی اجلاس کی صدارت ضلعی صدر عبدلعزیز بھٹہ نے کی جبکہ اجلاس میں مختار احمد بھٹی، ڈاکٹر اکرم عتیق،مرزا محمد علی، میٹنگ میں منیب اللہ،محمد ریاض، سلیم کمبوہ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔عبدالعزیز بھٹہ نے کہاکہ بارہ اپریل بروز سوموار ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں فنڈ ریزنگ کے لئے وہاڑی کی مقتدر اور صاحب حیثیت لوگوں کو مدعو کیا جائے گا میٹنگ میں ماہ فروری کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی پلاننگ بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن