عدالت نے فوڈاسٹریٹ کے باعث برنس روڈکی بندش کانوٹس لے لیا

Mar 10, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ میں برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے خلاف ایک اور دائر درخواست کی سماعت پرڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار نے عدالت کوبتایاکہ شام 6 بجے سے صبح چاربجے تک سڑک بند ہوجاتی ہے جس کے باعث اہل علاقہ سخت اذیت سے دوچارہیں ،جسٹس محمدعلی مظہرنے ڈی ایس پی ٹریفک سے کہاکہ ایک مکمل پلان بنا کر لائیں کون کونسی سڑکیں بند ہوتی ہیں ٹریفک حکام۔نے عدالت کوآگاہ کاکہ شام سات بجے بند ہونیوالی سڑک رات دو ڈھائی بجے تک بندرہتی ہے،عدالت نے استفسارکیاکہ علاقہ مکینوں کی گاڑیاں کیسے جائیں لوگ کیسے گھر جائیں گے؟اگر کسی کوکوئی ایمرجنسی ہو تو کیسے اسپتال تک جائے گا؟برنس روڈ بند ہے تو کونسا روڈ کھولا ہے یہ تو بتائیں،ٹریفک حکام کاکہناتھاکہ متبادل راستہ دیا گیا ہے،جسٹس محمدعلی مظہرکاکہناتھاکہ ان لوگوں کو ایمرجنسی میں کہیں جانا ہے توکیسے جائیں گے؟فوڈ اسٹریٹ بنانی ہے بنائیں مگر کسی کھلی جگہ پر جائیں جہاں کوئی مسئلہ نہ ہو ،جسٹس امجدعلی سہتونے ریمارکس دیئے کہ علاقہ مکینوں کا کیا قصور ہے جبکہ درخواست گزار کے وکیل نیعدالت کوآگاہ کیاکہ گذشتہ دنوں سڑک بند ہونے کی وجہ سیایک 70 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی تھی،اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نیکہاکہ ڈی سی ساوتھ کی جانب سے ہدایت لینے کی مہلت دی جائے،عدالت نیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوتھ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر برنس بند ہونے کی صورت میں ٹریفک پلان کے بارے میں بھی بتایا جائے،بعدازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی"

مزیدخبریں