کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں نیب زدہ افسران کے خلاف کاروائی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ایم کیوایم رہنما کنور نوید جمیل کے وکیل سلمان مجاہد بلوچ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کے وکیل نہیں ہیں کوئی آرڈر جاری نہیں کریں گے،وکیل ایم ایم عاقل نے کہاکہ اس نوعیت کا سپریم کورٹ میں بھی ایک کیس زیر سماعت ہے سندھ ہائیکورٹ نہیں سن سکتا،مدعا علیہان کے وکیل کاکہناتھاکہ بیک وقت دو عدالتوں میں ایک نوعیت کا کیس نہیں چل سکتا،عدالت نے پلی بارگین کرنے والے افسران کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ،درخواست ایم کیو ایم رہنماء کنور نوید جمیل کی جان سے دائر کی گئی ہے