کرپشن ریفرنس، شرجیل میمن کے وکیل سے جواب الجواب طلب 

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف نیب کی خفیہ انکوائری میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،شرجیل میمن کے وکیل کاکہناتھاکہ نیب کی جانب سے ایک سال سے درخواست پر جواب جمع نہیں کرایا گیا،نیب پراسیکیوٹرکاکہناتھاکہ نیب کی جانب سے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرادیا ہے،شرجیل میمن کے وکیل نے کہاکہ مجھے تاحال جواب کی کاپی نہیں ملی،عدالت نے نیب کے جواب کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرشرجیل انعام کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے نیب کو کسی بھی خفیہ انکوائری میں شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیاواضح رہے کہ شرجیل میمن کے وکیل راج علی واحدکاکہناتھاکہ خدشہ ہے کہ نیب کی جانب سے شرجیل میمن کو خفیہ انکوائری میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن