پی ٹی آئی ارکان حکومت کے تابوت کو کندھا دینے سے گریزاں ہیں، شازیہ مری

کراچی (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ؎کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کی داستان اکرام نیازی سے شروع ہوکر چندہ چوری پر ختم ہوتی ہے اور آٹھ سال میں بنی گالا محل کی جناتی معاشی ترقی سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے عمران نیازی کے کابینہ اجلاس میں تقریر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک اور  بیان میں کہا کہ سینیٹ چیئرمین کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کو جمہوری اور اخلاقی برتری حاصل ہے اور سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے تحفظ کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز عمران خان کے تابوت کو کندھا دینے سے گریزاں ہیں اور پی ٹی آئی کے ممبر پارلیمان عمران نیازی کی نالائقی سے آزادی چاہتے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کیلئے بہتر ہے باعزت طریقے سے اقتدار چھوڑدیں۔

ای پیپر دی نیشن