مترو(نامہ نگار) زرعی زمینوں میں ہر سال نامیاتی مادے کی مقدار کم ہوتی جا رہی ہے۔ جسکی وجہ سے پیداوار میں کمی ہو رہی ہے اور زمین کا پی ایچ لیول بڑھ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سن گرو پیسٹی سائیڈ کمپنی کے ریجنل منیجر محمد آصف ریاض اور محمد ناصر شیر نے سن ایگرو پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ہونے والے زرعی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کاشتکاروں کو مفید مشورے دیتے ہوئے بتایا کہ زمین کاپی ایچ لیول کم کرنے کیلئے گوبر کی کھادوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ ریجنل منیجر محمد آصف ریاض نے ادویات کی افاد یت پر روشنی ڈالی جبکہ چودھری ٹریڈرز کے عبدالغفار نے بھی کاشتکاروں کو مفید مشورے دیے۔
مترو: زرعی زمینوں میں ہر سال نامیاتی مادے کی مقدار کم ہونے سے پیداوار گھٹنے لگی
Mar 10, 2021