افریقی ریاست گنی میں دھماکے  ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

باٹا (نیٹ نیوز) مغربی افریقی ریاست استوائی گنی کے شہر باٹا کی ایک فوجی چھاؤنی میں اتوار کو ہونے والے متعدد دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 کے قریب ہو گئی ہے۔ ملکی نائب صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا دھماکوں میں 98 افراد ہلاک اور 615 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 300 ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن