کراچی (اسپورٹس رپورٹر)تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پہلے روز تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے کمزور ٹیموں کیخلاف گولز کے انبار لگادیے۔ کراچی یونائیٹڈ اور ماشا نے 19،19 جبکہ واپڈا نے 14 گولز سے فتح حاصل کی۔ واپڈا کی ٹیم نے گلگت ویمن فٹبال کلب کو 14-0سے آؤٹ کلاس کردیا۔فاتح ٹیم کی صنوبر نے چار ، ماریہ خان نے 3 گولزکیے۔ہزارہ گرلز فٹبال اکیڈمی اور کوئٹہ ہزارہ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے والی ٹیم ماشا یونائٹیڈ نے سیالکوٹ سٹی ویمن فٹبال کلب کو 19 گولز سے ہرادیا۔ سارو لمبو نے 10 جبکہ انتیا کے سی نے 6 گولز اسکور کیے۔ کراچی یونائیٹڈ نے کراچی ویمن فٹبال کلب کو 0-19 سے ہرادیا۔ کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے ذوالفیا نذیر نے 10 گول داغ دیے جبکہ سوہا ہیرانی نے 5 گول اسکور کیے۔
قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ، تجربہ کار ٹیموں نے گولز کے انبار لگادیے
Mar 10, 2021