سی ڈی اے نے روزاینڈ جیسمین گارڈن کیویٹ لینڈ منصوبے کو کوفنگشنل کردیا 

Mar 10, 2021

اسلام آباد (قائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے نالوں کی صفائی اورسیوریج کو کنٹرول کرنے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے کام جاری ہے۔دوسری جانب ویٹ لینڈ کی تعمیر پربھی کام تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ادارہ ہذا نیروزاینڈ جیسمین گارڈن میں ویٹ لینڈکوفنگشنل کردیاہے۔جبکہ روزاینڈ جیسمین گارڈن کے نالے کا پانی ویٹ لینڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے،یہاں پر سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے ہارٹیکلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا۔مختلف سیکٹرز میں سیوریج نیٹ ورک مرمت پربھی کام جاری ہے اس ضمن میں چالیس چھوٹے بڑے ٹینڈر کئے گئے ہیں۔پہلے مرحلہ پر مین ٹرنک سیورئج لائن کوچالوکیاگیا ہے،جہاں پر جی ٹین،جی الیون،ایف سیون،ایف ایٹ سے سیوریج کاپانی آنا شروع ہو چکا ہے۔پہلے ایس ٹی پی پرتقریبا دو ملین گیلن پانی ٹریٹ ہونے کیلئے آتا تھا مگر مین ٹرنک پرکام سے اب 8ملین گیلن پانی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر آنا شروع ہو گیا ہے۔اب اس ٹریٹڈ پانی کو باغبانی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں