اوپن  یونیورسٹی کے ڈیجٹلائزیشن کا عمل جولائی تک مکمل ہوجائیگا، ڈاکٹر ضیا القیوم

 اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم یو نیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو انکی دہلیز پر تعلیم دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، تدریسی امور کو مینول سے آٹومیشن پر منتقلی ان کی پہلی ترجیح ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو تیز رفتار بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا، تمام امور میں شفافیت اور تعلیمی معیار میں اضافہ کرنا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے تحت یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لاکھوں طلبا و طالبات کو درسی کتب آن لائن فراہم کررہی ہے، نئی پالیسی کے تحت کتب ارسال کرنے کے روایتی نظام(کتب بذریعہ ڈاک ارسال کرنا)کو بتدریج آٹومیشن پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے لاکھوں طلبہ کو ویب سائٹ پر کتب دستیاب کرانا یونیورسٹی کا ایک بڑا کارنامہ ہے اور اس اقدام سے طلبہ کی جانب سے کتب نہ ملنے کی شکایات کا خاتمہ ہوگیا ہے۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈاک کے ذریعے کتب موصول ہونے کا انتظار کئے بغیر آن لائن کتب سے استفادہ کریں اور ویب سائٹ سے کتب ڈان لوڈ کرکے اپنی امتحانی مشقوں اور فائنل امتحانات کی بروقت تیاری کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن