انصار الاسلام پر دہشت گردی کا الزام شرمناک ہے،اسلم غوری 

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہاہے کہ انصار الاسلام پر دہشت گردی کا الزام شرمناک ہے ،ٹائیگر فورس بنا کر سیاستدانوں،پی ٹی وی اور سپریم کورٹ  پر حملے تحریک انصاف کی تاریخ ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ انصار الاسلام جے یو آئی کے جلسوں کے انتظامات سنبھالتی ہے۔انہوںنے کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی بات کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن