اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) چین سٹورز ایسوسی ایشن آف پاکستان( کیپ ) کے چیئرمین طارق محبوب کی قیادت میں ایک وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر یاسر الیاس خان صدر اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ مشترکہ کوششوں سے حکومت کو کاروبار اور معیشت کیلئے مزید سازگار پالیسیاں بنانے پر قائل کیا جائے۔کیپ کے سینئر وائس چیئرمین اسفند یار فرخ ، ممبران عرفان اقبال شیخ اور مردان علی زیدی ، سیکرٹری جنرل شفیق احمد اور دیگر وفد میں شامل تھے۔کیپ کے وفد نے بتایا کہ ان کی ایف بی آر کے ساتھ بہت مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں ایف بی آر نے فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز، شوگر، سیمنٹ، خوردنی تیل اور کھاد کے شعبوں کے ریٹیلرز، ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کو 4.5 فیصد اور 2.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد اور ٹرن اوور ٹیکس کو 1.5 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کردیا ہے جو بہت مثبت فیصلہ ہے۔ ایف بی آر کے اس اقدام سے ان شعبوں کی تاجربرادری کو کافی ریلیف ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے ایف بی آر کی طرف سے ہائی والیم شعبوں کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس اور ٹرن اوور ٹیکس کو کم کر کے 0.25فیصد کرنے کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیا اور اس کا خیرمقدم کیا۔
ودہولڈنگ ٹیکس کو 0.25کرنا قابل ستائش فیصلہ، یاسر الیاس
Mar 10, 2021