لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان شاہدآفریدی کی صاحبزادی سے نسبت طے پانے کے بعد منائے جانے والے جشن کے باعث شاہین آفریدی کے بھائیوں اور کزنز کی جانب سے لنڈی کوتل میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شاہین آفریدی کے بھائی کا کہنا ہے کہ خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کوئی جرم نہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا کہ تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔