دی بنک آف پنجاب اورفوجی  فوڈزکے درمیان معاہدہ

لاہور (پ ر)  بینک آف پنجاب اور فوجی فوڈز نے  ڈیری فارمرز کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لئے پنجاب روز گار سکیم کے ایک حصے کے طور پر اور پرائم منسٹر کامیاب جوان سکیم میں توسیع کی خاطر معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس معاہدے کے تحت ،BOPنے  FFLسے منسلک ڈیری فارمرز کو آسان فنانسنگ کی یقین دہانی کروائی ۔ یہ قرضے کسانوں کو نرم شرائط اور کم مارک اپ ریٹس کے ساتھ دیے جائیں گے جس سے وہ اپنے موجودہ ڈیری فارمنگ کے کاروبار کو جدت اور توسیع دیں گے ۔ بی اوپی گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ پیراورٹی سیکٹرز لنڈنگ آصف ریاض اور ایف ایف ایل کے سی ایف اوعباد خالد نے دونوں اداروں کی سنیئر مینجمنٹ ،صوبہ بھر سے آئے  ڈیری فارمرز اور دیگر معززین کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے ۔

ای پیپر دی نیشن