اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں انتخابات روکنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت آج ( بدھ ) ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے حکم کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہو ں گے تحریک انصاف کے رکن علی اسجد ملہی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن کے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا حلقہ میں دوبارہ انتخابات کی ضرورت نہیں ہے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے حلقہ میں دوبارہ انتخابات کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج کو جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں ۔در خواست میں حلقہ این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کو روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔