اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نومنتخب سینیٹر شیری رحمان نے پی پی پی سینیٹرز کے اعزاز میں عشایہ دیا ، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی ، آزاد سینیٹر شمیم آفریدی نے عشائیے میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں سینیٹر شمیم آفریدی نے شمولیتی دستاویزات پر دستخط کئے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شمیم آفریدی کو پاکستان پیپلزپارٹی کا روایتی مفلر بھی پہنایا،عشائیے میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، لطیف کھوسہ، ہمایوں خان، سعید غنی، امجد آفریدی ودیگر نے بھی شرکت کی ،شیری رحمان نے کہا کہ سینٹرز کی عشائیے میں بھرپور شرکت ایوان بالا میں عددی اکثریت کا بھی اظہار ہے، سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت کو دیکھ کر عمران خان کو شکست تسلیم کرلینا چاہیے۔