5 کروڑ کے منصوبوں کی کاپیاں پڑتال کیلئے جمع کرانے کو یقینی بنایا جائے‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب آرڈیننس 1999کے تحت سرکاری محکموں کی جانب سے 50ملین روپے کے منصوبوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات  جانچ پڑتال کیلئے جمع نہ کرانے کا نوٹس لیا ہے اور تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی ہے کہ نیب آرڈیننس 1999کے سیکشن 33بی کے تحت ایسے منصوبوں کی کاپیاں قانون کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے آگاہی و تدارک ڈویژن میں جمع کرانے کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آگاہی و تدارک ڈویژن کے ان کی قیادت میں کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے اور اب بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوتا نظر آ رہا ہے۔ چیئرمین نیب آپریشن ڈویژن، پراسیکیوشن ڈویژن اور تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقررہ وقت میں نمٹائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...