شجاعت‘ پرویز الٰہی سے جام کمال کی ملاقات: صدر ق لیگ کی خیریت دریافت کی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اس ملک کا اثاثہ ہیں۔ اللہ انہیں سلامت رکھے۔ ملاقات کے دوران جام کمال نے پاکستان کبڈی کے آئندہ میچز گوادر میں کروانے کی پیشکش کی جسے چودھری شجاعت حسین نے قبول کر لیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں سیاسی رواداری کی جتنی ضرورت اس  وقت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ جام کمال نے چودھری پرویز الٰہی کے دور کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور کا ریسکیو 1122کا منصوبہ بلوچستان میں بھی شروع کیا ہے۔ جام کمال نے کہا کہ چودھری برداران کے ساتھ تعلق ذاتی ہے۔ یہ رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ ملاقات کے موقع پر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین کے علاوہ جان جمالی اور سینیٹر منظور کاکڑ بھی شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...