اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یو کے آرمی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں امن کے عمل، سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ موجودہ گلوبل جیو سٹرٹیجک ماحول پر بات چیت کی گئی۔ جنرل سر نکولس پیٹرک نے پاکستان کی خطے میں امن اور استحکام کے لئے مسلسل کاوشوں کو تسلیم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کو ظاہر کیا۔
جنرل باجوہ برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات دفاعی تعاون پر گفتگو
Mar 10, 2021