حکومت نوجوانوں کوجدید صلاحیتوں کی فراہمی کیلئے سرگرم ہے،حسین جہانیاں

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر زراعت پنجاب سیّدحسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم تعلیم یافتہ، ہنرمند اور تربیت یافتہ نوجوانوں کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، حکومت نوجوانوں کوجدید صلاحیتوں کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کو نئی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں سے آراستہ کریںکیونکہ ہنر مندتعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو معاشی خود کفالت کے مواقع فراہم کرکے ملکی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار اداکیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے سب کیمپس خوشاب میں منعقدہ  وزیراعظم کے ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کے منصوبے کے اقدام کے تحت گرین کیمپس  اور جدید زرعی انجینئرنگ سرٹیفیکیٹس وڈپلومہ پروگرامز کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن