راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)ممتاز ماہر تعلیم یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ اردو کی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ گل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو سرزمین پاکستان کی صورت میںجنت کا ٹکڑا عطا کیا ہے کو ہمارے پاس ایک مقدس امانت ہے یہ پاک وطن دنیا بھر کی نعمتوں سے مالامال ہے ہماری دوسرے ممالک کی محتاجی کی وجہ بحیثیت قوم خالق کائنات کی ناشکری ہے ہمیں اپنے فرض سے جی نہیں چرانا ہے اور جہد مسلسل جاری رکھنی ہے آپ نونہال وطن کے وہ قیمتی سرمایہ ہیں. جنہوں نے کل اس کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور اسے ترقی سے ہمکنارکرنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد نونہال اسمبلی کے ماہانہ اجلاس سے مہمانِ خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔