سعودی عرب میں کورونا مریض سے ملنے پر بھی 10 روز ہائوس آئسولیشن کا حکم

Mar 10, 2021 | 13:59

ویب ڈیسک

سعودی عرب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سے ملنے والے کو بھی 10 روز ہائوس آئسولیشن میں رہنے کے احکامات جاری کر دئیے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی واقعہ نہ ہونے پر مزید سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سے ملنے والے شخص کو بھی 10 روز تک ہائوس آئسولیشن کرنا ضروری ہو گا۔ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض سے ملنے والے شخص کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور رزلٹ منفی آنے کے باوجود ہاس آئسولیشن کرنا ضروری ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تاحال کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نہیں آ رہی ہے اور یہ کسی بھی وقت مزید خراب صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔ اس لیے اسے قابو کرنے کے لیے جتنا زیادہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا اتنی ہی جلدی اس وہا سے نمٹا آسان ہو گا اور وائرس سے نجات ملے گی۔ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی کورونا ویکسین لینے سے روکا نہیں گیا ہے اور سب لوگ فوری طور پر وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوائیں جو متعدی امراض سے چھٹکارے کا محفوظ راستہ ہے۔

مزیدخبریں