امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاﺅس سے نکال دیا گیا

امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاﺅس سے نکال دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاﺅ س سے نکال دیا گیا ، دونوں کتوں کو صدر بائیڈن کے ڈیلاویئر میں گھر منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جرمن شیفرڈ کا طرز عمل وائٹ ہاﺅس کے اسٹاف اور سکیورٹی عملے کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔ وہ وائٹ ہاس کے عملے کو دیکھ کر بھونکتے اور سکیورٹی عملے کے ارکان پر حملہ کرتے تھے۔جوبائیڈن نے چیمپ اور میجر نامی جرمن شیفرڈ نسل کے کتے پال رکھے ہیں ، چیمپ نامی کتا جوبائیڈن کے ساتھ 2008، میجر 2018 سے ہے۔ انہیں وائٹ ہاوس میں جوبائیڈن کے منتقل ہونے پر لایا گیا تھا۔سابق صدر اوباما وائٹ ہاوس میں اپنے ساتھ کوئی جانور نہیں لائے تھے جبکہ تمام سابق صدور پالتو جانور رکھنے کے شوقین تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...