وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے 1 لاکھ سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے بعد آج سے 60سال سے زائد عمر کےشہریوں کی ویکسینیشن کا بھی آغاز ہو گیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر 1166 پر SMS کر کے اب تک ڈیڑھ لاکھ بزرگ افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور ویکسینیشن کےلیے صوبے میں 104سنٹرز قائم کیےگئےہیں.
پنجاب بھر کے 1 لاکھ سے زائد ہیلتھ کئیر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کے بعد آج سے 60سال سے زائد عمر کےشہریوں کی ویکسینیشن کا بھی آغاز ہو گیا ہے-
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 10, 2021
شناختی کارڈ نمبر 1166 پر SMS کر کے اب تک ڈیڑھ لاکھ بزرگ افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور ویکسینیشن کےلیے صوبے میں 104سنٹرز قائم کیےگئےہیں- pic.twitter.com/Es7ywVgoUi
عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جہاں 20 ویکسینیشن کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اپنے بزرگوں کی COVID-19 ویکسینیشن کروائیں تاکہ وہ اس وبا سے بچاؤ کے لیے مدافعت حاصل کر سکیں.
لاہور میں ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جہاں 20 ویکسینیشن کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں-
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 10, 2021
ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اپنے بزرگوں کی COVID-19 ویکسینیشن کروائیں تاکہ وہ اس وبا سے بچاؤ کے لیے مدافعت حاصل کر سکیں!