واشنگٹن(آئی ا ین پی ) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہان نے امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔ امریکی اخباروال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اورمتحدہ عرب امارات کے شیخ محمد زائد النہیان نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن سے فون پربات کرنے سے انکارکردیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہاوس نے متعدد بارسعودی اوراماراتی سربراہان سے سے صدربائیڈن کی بات کرانے کی کوشش کی لیکن دونوں رہنماوں نے امریکی صدرکی فون کال ریسیو کرنے سے انکارکردیا۔امریکہ یوکرین پرروسی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے مدنظر تیل کی عالمی قیمت قابو میں رکھنا چاہتا ہے اوریوکرین کے لئے عالمی حمایت بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اخبارکا سعودی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے جومطالبات منظورکرانا چاہتا ہے ان میں یمن جنگ اور سویلین جوہری پروگرام شامل ہیں۔
سعودیہ انکار