کوئٹہ میںگیس کا پریشر کم ہونے سے امور خانہ داری شدید متاثر

کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میںگیس بندش و پریشر میں کمی سے امور خانہ داری شدید متاثر ہوگیا۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اے ون سٹی بروری روڈ کاسی روڈ بستی پنچائیت جان محمد روڈ، لعل کالونی ، فقیر محمد روڈ اسٹیورٹ روڈ و دیگر علاقوں میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مہنگائی کے دور میں لوگ متبادل ذرائع ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ طلبہ سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین ناشتہ کئے بغیر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو آگاہ بھی کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...