ایس اوپیز کی خلاف ورزی ‘ دیوان شپ ری سائیکلنگ کو 3 لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس جاری

لسبیلہ (نمائندہ خصوصی)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی،لاپرواہی، غفلت برتنے پر ڈی جی ای پی اے کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لسبیلہ عمران سعید کاکڑ نے دیوان شپ ری سائیکلنگ کو 3 لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔گزشتہ روز حب گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں رونما ہونے والے واقعہ میں دوران کام آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث کچھ مزدور جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے جس کے پیش نظر ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لسبیلہ کے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 58 پر دوران کام ایس اوپیز غفلت اور لاپرواہی برتنے اور انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2012 کے سیکشن 25 کی خلاف ورزی پر شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ مالک کے خلاف قواعد وضوابط کے تحت کاروائی اور جرمانہ عاِئد کرکے کام بند کردیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن