شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ حکمران اپنا بوریا بستر گول کرلیں عوام ان پر مکمل عدم اعتماد کا اظہارکرچکے ہیں،نااہل حکمران دوسروں کو الزام دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،نواز لیگ کے دور اقتدار میں ترقی کرتا پاکستان آج جن حالات سے دوچار ہے اس کے ذمہ دار موجود ہ حکمران ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو بدحال اوربیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی خاطر ملکی معیشت کا دیوالیہ نکالا۔۔ حکمرانوں کے اقتدار جاتا دیکھ پسینے چھوٹنے شروع ہو گئے ہیں۔
حکمران دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں: مقبول احمد
Mar 10, 2022