اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف احتجاج میں وقت ضائع کر رہی ہیں:سعید بٹ

Mar 10, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و چیئرمین ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی حاجی سعید بٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف احتجاج میں فقط وقت کھوٹا کر رہی ہیں نہ تحریک عدم اعتماد کے اعلان میں کوئی جان ہے نہ ہی لانگ مارچ سے کچھ حاصل ہوگا، اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن کا حساب دیں قوم انکی تحریک کی بجائے لوٹی گئی قومی دولت ان سے واپس لینے میں حقیقی دلچسپی رکھتی ہے جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان برسر پیکار اور احتساب ادارے سرگرم عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری گلفام ریاض ورک اور چوہدری فضل ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حاجی سعید بٹ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھر میں تشخص بحال ہوا ہے اور تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ پاکستان طفیلی ریاست نہیں جس سے ڈور مور کا مطالبہ کیا جائے۔

مزیدخبریں