مخلوق کی خدمت کیلئے سرکاری ملازمت سے بہتر ذریعہ نہیں: دانش افضال

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت جہاں ہمیں عزت‘ شناخت اور اختیار عطا کرتی ہے وہیں نیک نیتی اور خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعہ عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری پوسٹنگ کے دوران اور ٹرانسفر کی صورت میں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں انہوں  نے ان خیالات کا اظہار ضلع گوجرانوالہ  سے ٹرانسفر ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) انجم ریاض سیٹھی کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو حسین احمد رضا چوہدری، جنرل شبیر حسین بٹ، ہیڈکوارٹر شمائلہ منظور)،اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی کامران حسین، صدر ڈاکٹر انعم فاطمہ، ایچ آر شاہد عباس جوتہ، نوشہرہ ورکاں صفدر حسین، وزیر آباد رانا امجد)،سب رجسٹرار صدر راؤ سہیل اختر، ایس این اے تنویر عباس اور دیگر افسر موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوجرانوالہ سے سیکرٹری سپورٹس پنجاب ٹرانسفر ہونے والے انجم ریاض سیٹھی نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوران تعیناتی آپ سے بہت کچھ  سیکھنے کا موقع ملا  اور فرائض کی ادائیگی کے سلسلہ میں بھر پور تعاون اور رہنمائی حاصل رہی۔

ای پیپر دی نیشن